14 جولائی، 2017، 12:21 PM

کوئٹہ میں پولیس مقابلے میں 3 وہابی دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ میں پولیس مقابلے میں 3  وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے عیسیٰ نگری میں پولیس مقابلے میں 3 وہابی دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے عیسیٰ نگری میں پولیس مقابلے میں 3 وہابی دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے عیسیٰ نگری میں پولیس نے ناکے پر چیکنگ کے لئے ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو اس میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس نے جوابی کارروائی کی تاہم وہابی دہشت گرد تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ دہشت گردوں کی گاڑی کی تلاش کے لیے پولیس نے ایف سی کی بھاری نفری کو بھی طلب کر لیا، بعد ازاں فائرنگ کے تبادلے میں 3  وہابی دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے ملنے والا اسلحہ بھی اپنے قبضے میں لے لیا اور ان کی لاشوں کو شناخت کے لئے سول اسپتال پہنچا دیا گیا۔

News ID 1873852

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha